بھٹکل:2؍ مارچ(ایس اؤ نیوز)جالی پٹن پنچایت علاقے میں سڑکوں کی بدنظمی سے روزانہ عوام مشکلات سے دوچار ہونے کی شکایت لے کر دیہی عوام نے سڑک درستی کامطالبہ لے کر جالی پنچایت کے چیف آفیسر وینوگوپا ل شاستری کو میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں تحریر کیاگیا ہے کہ سڑک خستہ ہونے کی وجہ سے اسکول کے طلبا ، معمر حضرات وغیرہ کا چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا ہے، سڑک کی خستگی کو دیکھتے ہوئے اسکول سواریا ں بھی نہیں آر ہی ہیں، گزشتہ 10برسوں میں جالی پنچایت کو کل 8.5کروڑروپئے منظور کئے گئے ہیں مگر متعلقہ علاقے کے سڑکوں کی حالت ابتر ہی رہی کوئی درستی یامرمت نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ علاقے کے کئی کام یوں ہی باقی پڑے ہوئے ہیں۔ جالی آزاد نگر میں 4پنچایت ممبران ہیں ان میں سے کوئی بھی اس طرف توجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے، جس سے علاقے کے عوام کافی بیزار اور برہم ہیں۔ پنچایت صدر یا چیف آفیسر فوری طورپرجائے وقوع کا معائنہ کرتے ہوئے کم سے کم 1کلومیٹر کا راستے کی تعمیرکے لئے اقدام اٹھانے کا مطالبہ کرتےہوئے متنبہ کیاگیا ہے کہ اگر کام نہیں ہوا عوامی سطح احتجاج کرنے کی بات میمورنڈم میں تحریر کی گئی ہے۔ اس موقع پر جالی پنچایت کے سابق ممبر منیر احمد، محمد اسماعیل ، ذاکرہ ، نورجہاں ، زیب النساء ، حق دان خان، بی بی سلمہ وغیرہ موجود تھے۔